Most Recent

ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے

23rd March (Pakistan Resolution Day)



کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر یوم پاکستان آج سادگی سے
منایا جارہا ہے، دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور ملک کے لیے سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔یوم پاکستان کے آغاز پر توپوں کی سلامی کے علاوہ نعرہ تکبیر اور ’ پاکستان زندہ باد ‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
Pakistan Resolution Day
صدر مملکت عارف علوی نے 23 مارچ کے پیغام میں کہاکہ آج ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو کورونا کے وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کےلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر اور صحت کے کارکنان اس بحران میں دفاع کی اولین صف میں شامل ہیں، قوم انہیں بے لوث کوششوں پر سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان پر ہونے والی پریڈ اور ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اعزازات کی تقریب صورتحال بہتر ہونے پر منعقد کی جائے گی، جبکہ لاہورمیں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی نہیں ہوگی۔
لاہور میں واہگہ بارڈر، گنڈا سنگھ بارڈر پر قومی پرچم اتارے جانے کی تقریبات میں بھی شہری شریک نہیں ہوں گے،اس کے علاوہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان نے بھی تمام تقریبات منسوخ کردی ہیں جب کہ سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی طرف سے بھی کوئی تقریب نہیں ہوگی۔


ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے ملک بھر میں یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے Reviewed by Waqar on March 23, 2020 Rating: 5

No comments:

Please do not enter any spam Comment

Powered by Blogger.