Minister of Railway Shaikh Rasheed briefing to stop train services because of Corona-Virus
اسلام آباد:وزیر ریلوے شیخ رشید نے کورونا وائرس کے پیش نظر مزید 24 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 10 ٹرینیں بند کی تھیں. اب ٹوٹل 34 ٹرینیں بند ہو گئی ہیں۔ملک میں کل 134ٹرینیں چلتی ہیں جن میں سے 34ٹرینیں بند کر دی گئی ہیں اور اب 100ٹرینیں چلیں گی ۔ ملک میں مسافروں کی تعداد 2 لاکھ سے کم ہو کرایک لاکھ 65 ہزار ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس ،وزیر ریلوے نے مزید 24ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا
Reviewed by All in 1
on
March 20, 2020
Rating:

No comments:
Please do not enter any spam Comment