Most Recent

راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

First Positive Case Of coronavirus in Rawalpindi
 راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے۔40 سالہ مریض چند روز قبل دبئی سے وطن واپس آیا تھا۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر نصب تھرمل اسکینرز سے علامات ظاہر ہونے پر روکا گیا تھا۔ائیرپورٹ ہیلتھ کاؤنٹر سے مشتبہ مریض زیب نور کو بینظر بھٹو اسپتال کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابطق زیب نور کے نمونے لیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 458 ہو چکی ہے۔جب کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 سے تجاوز کر چکی ہے۔اب تک دو افراد جاں بحق ہوں چکے ہیں۔حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے لئے پنجاب کے مختلف علاقوں کے ہسپتالوں میں 100 تا 1000 بستروں کے ہسپتال قائم کئے ہیں ،جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کو الگ تھلگ رکھنے کے لئے دستیاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سہولت کے لئے ایک ہزار بستروں کا فیلڈ ہسپتال قائم کرے گی ۔انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ آگے آئے اور مہلک وائرس کے خاتمہ کے لئے حکومتی کوششوں میں تعاون کرے ۔دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے مہلک انفیکشن پر جامع طور کنٹرول کے لئے بین الا قوامی فلائٹس آپریشن عارضی طور پر معطل کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ٹرین سروس 
بھی غیر فعال کی جانی چاہیے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومتی کوششیں مطلوبہ نتائج لا سکیں ۔
راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا Reviewed by All in 1 on March 20, 2020 Rating: 5

No comments:

Please do not enter any spam Comment

Powered by Blogger.